مشرق وسطی

شام،داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں قبحہ خانے عام ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کے رہنما

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام کے مشرقی اورشمال کے مختلف علاقے جونام نہاددولت اسلامیۃ دہشت داعش کے زیرکنٹرول ہیں جہاں پرجہادالنکاح کے نام پراب بہت سارے قبحہ خانے کھلنے لگے ہیں۔
الحدث نیوز رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے رہنماوں کاکہناہے کہ یہ قبحہ خانے جہادیوں کے ہی ہیں،جہاں پر گاہک انتہائی قلیل قیمت لے کرجاتا ہے اوروہاں موجودلڑکیوں کے ساتھ غیرشرعی طریقے سے جنسی عمل انجام دیتا ہے،لیکن دہشت گردداعش کے مطابق دراصل وہاں پرلڑکی جہادی کاانتظار کرہی ہوتی ہے اس خیال کے ساتھ کہ وہ اپنے امیر کے فتوی کے مطابق عمل پیراہوکراس جہادی کے ساتھ جہادکے ثواب میں شامل ہوجاتی ہےجہاں وہ دونوں پھر اس نام نہادفتوی کے زیرسایہ اس گھر کو قبحہ خانہ میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ قیبیح اعمال اس وقت ایک وسیع علاقے میں نام نہاد جہادیوں کے درمیان جاری وساری ہیں اس لئے کہ ان کے زعم باطل میں جہادی اس قدرجہادمیں مصروف ہیں کہ ان کے پاس شادی کرنے کاوقت نہیں ہے لہٰذا وہ اپنی جنسی تسکین کوپوراکرنے کے لئے یہ قبیح جرم کرنے پرمجبورہیں جوکہ ان کے امیرنے ان کے لئے جائز قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button