مقبوضہ فلسطین

حماس اورایران کے درمیان تعلقات مضبوط ہے: اسماعیل ھنیۃ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ} تحریک حماس کے رہنما اسماعيل هنية نے اس بات پرزوردیتے ہوئےکہاہے کہ ایران اورحماس کے درمیان تعلقات پرانی اورمضبوط ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفترسے آج بروزمنگل جاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیۃ کاکہنا ہے ایران ایک طویل عرصے سے حماس کے ساتھ ہرمشکل کھڑاہے اورہمارے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے تاہم ہمیں مزیدگہری حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے اشدضرورت ہے،دوسری جانب ھنیۃ کا یہ بھی کہناتھا کہ محمود عباس کی حکومت نے اہلیان غزہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی وفاء نہیں کی ہے،جس میں غزہ کی دوبارہ تعمیرنوشامل تھی، ان کامزیدکہناتھا کہ حکومت کو اس حوالے سے آپس کے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرتمام شہری کوایک ہی نظردیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button