ایران

امریکہ کے عالمی اتحاد کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ ان ممالک کی مدد کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے جو دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے لبنان کی ویب سائٹ العہد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے خلاف لڑنے والے ممالک کی مدد علاقائی ترجیحات میں سرفہرست ہونی چاہۓ۔ علی شمخانی نے دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی قیادت میں بننے والے عالمی اتحاد کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش بعض ممالک کے غلط اقدامات اور نادرست روش کی وجہ سے وجود میں آیا ہے۔ علی شمخانی نے مزید کہاکہ دہشتگردی کا مقابلہ اس بے سود اتحاد کے ذریعے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ علی شمخانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن سے متعلق اپنی ذمےداری کو اچھی طرح جانتا ہے اور وہ اس سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button