پاکستان

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،علامہ امین شہیدی

انجمن سجادیہ کے تحت ناد علی اسکوائر جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ مجلس شہادت سے خطاب کے دوران علامہ امین شہیدی نے کہا کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو لوگ مکتب و مسلک کے نام پر انسانیت کا خون بہا رہے ہیں وہ اسلام کے سنہری اصولوں سے نا واقف ہیں اور انہی اصولوں کی بقاء کیلئے خانوادہ رسولﷺ نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انہی مقدس ہستیوں کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلا جائے تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو سکے،انہوں نے مزید کہا کہ حسینی پیروکار آج بھی استحکام دین اور بقاء کیلئے متحد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button