پاکستان

سانحہ پشاور درندگی اور سفاکیت ہے، مجرموں کو انجام تک پہنچایا جائے، علامہ رمضان توقیر

شیعت نیوز:تحریک جعفریہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو سفاکیت اور بربریت سے شہید کیا گیا، یہ حکمرانوں کے کئے لمحہ فکریہ ہے، آپریشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ہری پور کے ڈویژنل صدر محمود علی نقی ایڈووکیٹ شریک تھے۔

علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے یورپی یونین کے کہنے پر پابندی لگائی۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے ساتھ دہشت گردی پھیلائی گئی۔ اب جو یہ پھانسی دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔ ہم نے کئی سال پہلے دہشت گردوں کے کیمپوں کی نشاندہی کر دی تھی، لیکن انتظامیہ نے کوئی موثر کارروائیاں نہیں کیں۔ سانحہ پشاور کے بعد ملک میں جو سیاسی اور مذہبی اتحاد پیدا ہوا ہے، وہ ملک اور قوم کیلئے خوش آئندہ ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ پشاور کو کھلی درندگی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے۔ جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو سفاکیت اور بربریت سے شہید کیا گیا، یہ حکمرانوں کے کئے لمحہ فکریہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے۔ پشاور سانحہ سمیت ان تمام دہشت گروں کو جنہوں نے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ پاکستان میں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا، کو کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button