پاکستان

عون شاہ اور مطاہر حسین وادی حسین ؑ میں سپرد خاک

گذشتہ روز موسی کالونی میں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو شیعہ جوان عون شاہ اور مطاہر حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہیں،نمائندے کے مطابق عون شاہ جو ماتمی انجمن دستہ العباس کے دستہ سالار تھے انکی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں ادا کی گئی جبکے انکے دوست مطاہر حسین کی نماز جنازہ رضویہ سوسائیٹی میں ادا کی گئی۔

عون رضا کی نماز جنازہ مولانا ناظر تقوی نے پڑھائی جبکہ جنازے میں مولانا حامد شہیدی، مولانا اصغر شہیدی،علامہ آل عباس،میر تکلم سمیت دیگر نے شرکت کی جنازے میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر لبیک یاحسین علیہ سلام اور شہادت شہادت سعادت سعادت کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button