پاکستان

راجن پور: مولانا عبدالعزیز (برقعہ) کے مدرسے سے بارود برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی پی ای راجن پور کے علاقے روجھان میں پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے زیر نگرانی چلنے والے ایک مدرسہ پر چھاپہ مار کر بارود برآمد کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راجھن پور میں چھاپے کے دوران کئی کلو بارود برآمد کرلیا گیا ہے، یہ بارودی مواد روجھان میں واقع مولانا عبدالعزیز المعروف برقعہ کی زیرنگرانی چلانے والے مدرسہ سے برآمد ہوا ہے۔

واضع رہے کہ مولانا عبدالعزیز المعروف برقعہ لال مسجد اسلام آباد کے خطیب ہیں پاکستان میں دہشتگردی کی علامت طالبان کے سب سے بڑے حامی اور انکو اپنے مدارس کے ذریعے سپورٹ کرنے والی اہم شخصیت ہے۔ قبل ازین سابق صدر پرویز مشرف نے انکے خلاف فوجی آپریشن بھی کیا تھا جس میں مولانا برقعہ پہن کر فرار ہوگئے تھے جبکہ انکے بھائی اس فوجی آپریشن میں واصل جہنم ہوئے تھے۔

سانحہ پشاور کے بعد ایک بار پھر مولانا عبدالعزیز نے قومی سلامتی کی پالیسی سے بغاوت کا اعلان کیا ہے اور طالبان کے عمل کو صحیح قرار دیتے ہوئے سانحہ پشاور کی مذمت کرنے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے مولانا عبدالعزیز برقعہ کی جب مذمت کی گئی تو طالبان کی جانب سے عوام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button