پاکستان

ملا فضل اللہ جب بھی پاکستان سے بھاگا افغانستان گیا، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ ملا فضل اللہ جب بھی پاکستان سے بھاگا افغانستان گیا،سینیٹ کو بھی بتاچکے ہیں کہ افغان انٹیلی جنس کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی حمایت کر رہی ہے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، سینیٹ کو پہلے ہی بریفنگ دی تھی کہ افغان انٹیلی جنس فقیر محمد اور فضل اللہ کو سپورٹ کررہی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فضل اللہ جب بھی بھاگا افغانستان ہی گیا ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے، پہلے پنجابی طالبان کو کوئی نہیں مانتا تھا، آج وہ کھل کر بات کرتے ہیں،اچھی بات یہ ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف ایکشن لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button