جب تک سزا و جزا کے قانون کو فعال نہیں کرتے دہشت گردوں پر قابو پانا ممکن نہیں علامہ راجہ ناصر عباس

20 دسمبر, 2014 00:00

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سزا و جزا کے قانون کو فعال نہیں کرتے دہشت گردوں پر قابو پانا ممکن نہیں انہوں نے فیصل آباد میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے عمل کو عین شرعی قرار دیتے ہوئے اسے انصاف کی راہ میں پہلا قدم قرار دیا اور حکمرانوں سے امید ظاہر کی کہ وہ ان سفاک دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ناسور سے نجات کے لئے ان سفاک قاتلوں کی نرسریاں ختم کی جائیں جہاں ان کو مذہب کی آڑ میں تکفیریت اور درندگی کا درس دیا جاتا ہے انہوں نے کہا قوم اپنی سکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشااللہ یہ ملک دشمن اور اسلام دشمن گروہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر رہیں گے

6:18 صبح جولائی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔