پاکستان

لال مسجد جلادو، عبدالعزیز کو گرفتار کرو، جامعہ حفصہ بند کردو، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طالبان کی حمایت کے جرم میں مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے اور جامعہ حفصہ کو بند کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے تبت سینٹر پر منعقدہ قومی یکجہتی ریلی سے ہزاروں کارکنان سے اپنے خطاب میں کیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج اگر پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان کا خاتمہ کرنا ہوگا، میرے ملک میں پھول جیسے بچوں کو شہید کیا گیا، طالب علموں کو مارنے والے دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے،

الطاف حسین نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ طالبان کی حمایت کرنا ایک جرم ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور جامعہ حفصہ کو بند کرتے ہوئے لال مسجد کو آگ لگا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button