پاکستان

تکفیری دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل کو چیلنج کیا،چودھری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اورتکفیری دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو چیلنج کیا ہے ۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آرمی پبلک اسکول حملہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو چیلنج کیا ہے،کوئی شہر اور جگہ ایسی نہیں جہاں لوگ شہید بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک نہیں ۔ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بچے بڑے ہمت والے ہیں اور ان بچوں نے بڑی دلیری سے بات کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button