ایران

ایران کے خلاف دشمنوں کی ساری سازشیں ناکام ثابت ہوں گی

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔انھوں نے آج ایران کے شہر قزوین میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں علاقے میں ایران کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران، علاقے کی سب سے بڑی طاقت ہے اور گذشتہ پینتیس برسوں کے دوران ایران کے خلاف دشمنوں کی ساری سازشیں، شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے ایران میں قیادت اور عوام کے درمیان اٹوٹ بندھن کو ایران کے نظام اسلامی کی اہم ترین طاقت قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے بندھن کا، دنیا میں کہیں اور کبھی نظارہ نہیں کیا جاتا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، اپنے اس قسم کے اقدامات سے اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں اگر رہبر انقلاب اسلامی کی درایت و تدبیر اور مسلح افواج کی اتنی مضبوط طاقت و توانائی نہ ہوتی تو شاید ایران کی صورت حال بھی پڑوسی ملکوں کی صورت حال سے بہتر نہ ہوتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button