لبنان

لبنانی سکیورٹی فورس کے ہاتھوں آج انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا ایک گروپ گرفتار۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج لبنانی سکیورٹی فورس دہشت گردالقاعدۃ کی ایک ذیلی تنظیم سے تعلق رکھنے والی مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایک دہشت گردجماعت”کتائب عبداللہ عزام”کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گردپچھلے سال19نومبر2013اور19فروری 2014میں بیروت میں واقع ایرانی سفارت خانے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھے۔
لبنانی اخباری ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت سے لبنانی سکیورٹی فورس ان دہشت گردوں کے تعاقب میں تھی جوآج علی الصباح انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ان دہشت گردوں میں”کتائب عبداللہ عزام”سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گردمحمودسمیت کئی دیگردہشت گردشامل ہیں۔
خیال رہے ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ یہ دہشت گردلبنان کے علاقے عنجر،عرسال،طرابلس،اورشبعا وغیرہ میں دہشت گردوں کی سپلائی بھی کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button