ایران

مذاکرات کے نتائج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا جلدی ہوگا، عراقچی

ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنیوا میں ایران امریکہ کے دو طرفہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا جلدی ہوگا۔ انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات ابھی پہلے مرحلے میں ہیں اور فریقین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ساڑھے چھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنیوا میں ایران امریکہ کے دو طرفہ مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیوں سمیت تمام موضوعات پر گفتکو ہوئی اور مذاکرات کا یہ سلسلہ آج منگل اور بدھ کے روز بھی جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات، تسلّی بخش ماحول میں انجام پائے اور بعض مسائل ایسے ہیں کہ جن کیلئے راہ حل موجود ہے اور بعض دیگر مسائل کے بارے میں ابھی مزید کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button