پاکستان

پشاور میں اسکول پر حملہ اور استاتذہ سمیت طلبہ کی شہادتوں پر شدید مذمت کرتے ہیں۔آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر تہور حیدری میں پشاور میں اسکول پر حملہ اور استاتذہ سمیت طلبہ کی شہادتوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو جہل کا حملہ قرار دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں۔

واضع رہے کہ آج صبح پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں اب تک کی معلومات کے مطابق 84 طلبہ سمیت 104 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button