پاکستان

دنیا بھر کے میڈیا کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کےعظیم الشان اجتماعات کی کوریج کابا ئیکاٹ افسوسناک ہے،علامہ امین شہیدی

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی چہلم شہدائے کربلا عقیدت و احترام سے منایا گیا، چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس صبح امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ فوارہ چوک میں شرکائے جلوس نے نماز ظہرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی اقتداء میں باجماعت ادا کی۔ نماز کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن اور امامیہ آرگنائزیشن راولپنڈی ریجن نے کیا تھا۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی شاہراہوں پر حسینیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جمع ہے۔ تمام تر خطرات اور دھمکیوں کے باوجود دو کروڑ حسینی کربلا پہنچ چکے ہیں۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آج دنیا نے عزاداری کے جلوسوں کا میڈیا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ دنیا میں اگر کہیں صرف پانچ سو لوگ جمع ہو جائیں تو پورا دنیا کا میڈیا اپنے کیمروں کو وہاں فوکس کر دیتا ہے۔ اس وقت دو کروڑ آزاد منش انسان، جن فکریں اور روحیں کربلا اور حسین ابن علی (ع) سے جڑی ہوئی ہیں کربلا میں حسین (ع) کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ عشق و محبت کی انتہا ہے۔ عشق حسین پاکیزہ شے ہے جس سے پاکیزہ انسان ہی مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوحوں اور مرثیوں میں حسین ابن علی (ع) کا وہ ولولہ پیدا کیا جائے، ہمارے نوحے خطبہ زینب (س) کی عکاسی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button