عراق

عراق :صوبہ دیالیہ میں داعش کے گورنر کا مشیر گرفتار

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}عراق کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے دیالیہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے مقرر کردہ گورنر کے ایک مشیر گرفتار کر لیا ہے۔
العربیۃ نیوزرپورٹ کے مطابق داعش کے اس معاون کو دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع علاقے الغزالیہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد پولیس کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے گورنر کے اس مشیر کے ٹھکانے سے آڈیو اور ویڈیو مواد ذخیرہ کرنے والی متعدد فلیشز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ترغیبات پر مبنی تقاریر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
آپریشن کنٹرول روم کے مطابق پولیس کے بریگیڈ 25 کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس ذرائع کی معلومات کی بنیاد پر بغداد کے قریب شہداء کالونی میں چھاپہ مار کارروائی میں دہشت گردوں کا ذخیرہ کردہ دھماکا خیز مواد، لائیٹرز، فوجی وردیاں اور بارودی سرنگوں کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی ہے۔
ادھر البساتین اور الفرات کالونیوں میں داعش کے بارود بنانے کے دو مراکز پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد قضے میں لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button