عراق

داعش کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن شروع

عراق کی فوج اور دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ تیار کی جانے والی ریپڈ ری ایکشن فورس نے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے موصل شہر کو آزاد کرانے کے مقصد سے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی نویں ڈویژن اور دہشتگردی سے مقابلے کے ریپڈ ری ایکشن فورس کے دستے موصل شہر کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی کی برّی فوج کے اس آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کۓ جارہے ہیں۔ عراقی فوجی ، پیشمرگہ اور موصل شہر کے مجاہدین اس شہر کو آزاد کرانے کے لۓ اس آپریشن میں شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے چھ ماہ سے عراق کے صوبۂ نینوا کے صدر مقام موصل شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button