ایران

تشدد اور انتہاپسندی امریکہ کے سیکورٹی سسٹم کا حصہ بن چکا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے بہیمانہ تشدد سے متعلق امریکی سینیٹ کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کہا ہے کہ گویا تشدد ، انتہاپسندی اور چھپا کر رکھنا امریکہ کے سیکورٹی سسٹم کا حصہ بن چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے بے رحمانہ تشدد سے متعلق امریکی سینیٹ کی رپورٹ کے پیش نظر کہا ہے کہ امریکہ خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے مشتبہ افراد پر روا رکھے جانے والے بے رحمانہ تشدد سے متعلق دیر سے کۓ جانے والے اعتراف سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ میں سیکورٹی کے بہانے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ مرضیہ افخم نے مزید کہاکہ ان غیر انسانی اقدامات کے منظر عام آنے کے بعد عالمی سطح پر ان مجرمانہ اقدامات کا حکم جاری کرنے اور ان پر عملدرآمد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا راستہ ہموار ہونا چاہۓ خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ جن افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گيا ہے ان میں بڑی تعداد دوسرے ممالک کے شہریوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button