عراق

جامعہ بنوریہ کراچی کا سابق طالب علم داعش کا کمانڈر بن گیا

شیعت نیوز: ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ بنوریہ کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم عطا الرحمن فاروقی عراق میں داعش کا کمانڈر بن گیا ہے، حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تصویر میں دیکھا جانے والا شخص پاکستان کے علاقے خبیرپختونخواہ بنوں کا مقامی ہے جو کراچی میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جامعہ بنوریہ آیا تھا جہاں سے اس نے جہادی تعلیم حاصل کرکے عراق کی جانب کوچ کیا اور عالمی دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت حاصل کی، بعد از اب اسکے کمانڈر بنے کی اطلاعات ہیں۔

نیٹ پر جاری تصویر ی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا الرحمن فاروقی داعش کے زیر اثر علاقے میں  قبرستان میں موجود قبروں کو منہدم کرنے والوں کی سربراہی کررہا ہے۔ داعش کا نظریہ ہے کہ رسول اللہ (ص) سمیت تمام اولیاء اللہ کی قبروں کے نشان کو مٹادینا چاہیئے۔

واضع رہے کہ پاکستان میں ایک مخصوص دیوبندی فرقہ کے مدارس کے طالب علم دنیا بھر میں دہشتگرد تنظیوں کے اہم عہدوں پر فائر ہیں،جبکہ پاکستان میں بھی اب اس دہشتگرد تنظیم داعش کی تشکیل نو کا آغاز ہوچکا ہے،انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق داعش کی تنظیم نو مدارس کے ذریعے کی جارہی ہے۔ جبکہ تصویر میں نظر آنے والا شخص جامعہ بنوریہ کا طالب علم ہے، جامعہ بنوریہ مفتی نعیم کی زیر سرپرستی چلایا جارہا ہے۔

 

Binoria

Binoria3

Binoria5

متعلقہ مضامین

Back to top button