دنیا

اقوام متحدہ شام پر حملے کی مذمت نہیں کرے گی

امریکہ سے شایع ہونے والے جریدے ویٹرنز ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پر امریکی تسلط قائم ہے اسلئے یہ عالمی ادارہ، شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت نہیں کریگا۔ پریس ٹی وی کے مطابق جیم ڈین نے اس عالمی نیوز چینل سے گفتگو میں شام پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غور طلب بات ہے کہ صیہونی حکومت نے کیوں اس وقت، شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملہ کرکے عالمی رائے عامہ کی توجہ، اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ اٹھنے کے نتیجے میں اس کے وجود کو تقویت مل سکے۔ امریکہ سے شایع ہونے والے جریدے ویٹرنز ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر جیم ڈین نے کہا کہ صیہونی حکومت کو اپنے اوپر تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی صرف امریکہ کے زیر اثر ہونے کی بناء پر، کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button