سعودی عرب

سعودی عرب میں سیاسی گرفتاریاں عروج پر!۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب میں”تنظیم انصاف برائے انسانی حقوق” کے سربراہ یحییٰ العسیری نے کہا ہے اس وقت سعودی عرب کے جیلوں بڑی تعدادمیں بے شمارسیاسی قیدی پڑے ہوئے ہیں جن کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

العھدنیوز رپورٹ کے مطابق آج العسیری نے اپنے ایک ٹلیفونک انٹرویو میں کہا کہ ان قیدیوں کے خاندان کے مطابق حکام کی طرف سے کئی باران سے وعدے کئے گئے اگروہ ان مسائل کوعوام کے سامنے نہ بتائیں تاکہ ان کے قیدیوں کے ساتھ نرم سلوک کیاجائے ورنہ ان کوکھبی بھی جیلوں سے رہائی نصیب نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سعودی حکام اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات سننے کے لئےتیارنہیں ہیں ان کے خیال میں جتناہوسکے بے گناہوں کوقیدکی صعوبتوں میں مبتلاء کیاجاناچاہئیے تاکہ وہ آئندہ حکومت کے خلاف کچھ بولنے کی جرات نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button