پاکستان

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے عاشقان رسولؐ جدوجہد کریں،ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے عاشقان رسول ﷺمیدان میں آکر جدوجہد کریں ،موجودہ حکمران اغیار کے غلام ہیں یہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے،ہم ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میں عوام کے حقوق کا استحصال ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے ہر اس قوت کا مقابلہ کرینگے جو اسلام اور پاکستان کے خلاف ہو،،جمعۃ المبارک کو یوم عشق رسولﷺ کے طور پر منائیں گے ،ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعۃالمبارک کے خطبے میں عشق رسول ﷺ پر خطاب کریں ،اور ناموس رسالت کے قانون سے عوام کو ٓآگاہی دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button