دنیا

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہرے

امریکہ کے مختلف علاقوں میں نسل پرستی کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیویارک شہر میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ مظاہرین نے ویسٹ سائیڈ شاہراہ کو بند کردیا اور منہٹن اسکوائر کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین، اپنے ملک میں روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔ ادھر یونین اسکوائر پر بھی ہزاروں افراد نے اریک گارنر کے قاتل کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل امریکی پولیس نے دمے کے مریض ایک سیاہ فام شہری کا گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا تھا تاہم عدالت نے اس قاتل سفید فام پولیس اہلکار کو تمام الزامات سے بری کردیا۔ اس سیاہ فام شہری کی پولیس حراست میں موت ہوئی جسے شدید ایذائیں پہنچائی گئیں۔اس سے قبل امریکہ کے شہر فرگیوسن میں بھی ایک سفید فام پولیس اہلکار نے مائیکل براؤن نامی ایک سیاہ فام شہری کو بلاسبب فائرنگ کا نشانہ بناکر اسے موت کے گھاٹ اتار یا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button