ایران

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کو قاسیم سلیمانی کے ہاتھوں شکست پر اپنے عہدے سے برطرف ہونا پڑا

حال ہی میں امریکی صدر کی جانب سے وزیر دفاع چک ہیگل کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر ذرائع ابلاغ پر جاری ہوئی تھی جس کے بعد سب ہی شش و پنج کا شکار تھے کہ آخر کس وجہ سے اچانک امریکی صدر نے وزیر دفاع کو انکے عہدے سے بلا کسی عذر کے فارغ کردیا۔ لیکن پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارے کی اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع کو ہٹائے جانے کا سبب بھی جنرل قاسیم سلیمانی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے انقلاب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای کو داعش سے جنگ کی حمایت کے حوالے سے جو خط لکھا گیا تھا اسکا جواب جنرل قاسیم سلیمانی نے دیا تھا، اور یہ جواب امریکی وزیر دفاع کے نام تھا۔

سب سے اہم یہ ہے کہ امریکی وزیر دفاع تک کوئی بھی خطہ یا پیغام پینٹاگون کی سات سیکورٹی فلٹرز سے واش ہوکر گذرتا ہے، لیکن سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کا امریکی صدر کے جواب میں یہ خط پینٹاگون کے ان سیکورٹی فلٹرز کو پاس کرتا ہو بنا کسی سیل کے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کی میز پر پایا گیا تھا جس سے امریکی دفاع اداروں میں کھبلی مچ گئی تھی۔ اس خط میں لکھا ہوا تھا کہ ہم تم سے جب چاہیں قریب ہوسکتے ہیں۔

سیکریٹری پینٹاگون کے نام دفاعی حدود کو پار کرتا ہوا جنرل قاسم سلیمانی کا خط چک ہیگل کے عہدے سے فراغت کا سبب بنا ہے۔

جنرل سلیمانی نے پینٹاگون کو خط میں کیا لکها؟ ضرور دیکهیں

 

http://www.urdu.shiitenews.org/index.php/component/k2/item/32975-2014-12-03-09-02-41

متعلقہ مضامین

Back to top button