سعودی عرب

حجاب کا حکم آج کی خواتین کے لئے نہیں بلکے زمانہ رسول ۂ کے لئے تھا، سعودی مفتی کا فتویٰ

شیعت نیوز: سعودی عرب میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مرکزی سینٹر کے سابق سربراہ "احمد الغامدی” نے مکہ مکرمہ میں دعویٰ کیا ہے کہ حجاب تمام خواتین کے لئے واجب نہیں ہے اور پیغمبر (ص) کے زمانہ میں صرف ان کی بیویوں سے یہ مخصوص تھا ۔

"احمد الغامدی” نے دعویٰ کیا ہے : اسلام کے علماء تمام خواتین کے لئے حجاب کے واجب نہ ہونے پر متفق ہیں اور پیامبر اسلام (ص) کے صحابی نے بھی تمام خواتین کے لئے حجاب کو واجب نہیں جانا ہے ۔

الانباء نیوز پیپر نے الغامدی سے نقل کرتے ہوئے لکھتا ہے : خواتین اگر میک آپ بھی کرتی ہیں تو وہ اپنا چہرہ لوگوں کو دیکھا سکتی ہیں ۔

الغامدی نے بیان کیا : اسی طرح خواتین بھی اپنی تصویر اپنے شوشل نیٹ ورک کے پروفائیل میں لگا سکتی ہیں ۔

سعودی عرب میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مرکزی سینٹر کے سابق سربراہ نے مکہ مکرمہ میں اعلان کیا ہے : مرد خواتین کے میک آپ کئے خوبصورت چہرہ کو دیکھ سکتا ہے اور خواتین اور مرد دونوں ایک ساتھ جشن و آفس اور یونیورسیٹی میں مشغول رہ سکتے ہیں اور خواتین و مرد کا اختلال ایسے موقع پر جائز ہے ۔

الغامدی نے بیان کیا : خواتین مردوں کے گناہ کے ذمہ دار نہیں ہیں اور صرف مردوں کو چاہیئے کہ اپنے گناہ کے وزن کو حمل کرے اور اگر مرد جانتا ہو کہ وہ گناہ نہیں کرے گا تو خواتین کے چہرہ پر نگاہ کر سکتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button