پاکستان

داعش کی پاکستان میں موجودگی، سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے سرکاری سطح پر گہری تشویش کے ساتھ سرکاری مراسلہ نگاری کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے متعلقہ ایجنسیوں کو تحریر کئے گئے مراسلوں میں داعش کی پاکستان میں موجودگی کو باقاعدہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرستان سے داعش کے عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے پنجاب میں داخل ہونا چاہتے ہیں، اس لئے صوبائی سرحدوں کی سخت نگرانی کی جائے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں فور ویل گاڑیوں پر سوار داعش انتہا پسند تنظیم کے عہدیدار جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کے راستے پنجاب میں داخل ہونا چاہتے ہیں، اس لئے تمام سرحدوں کی سیکیورٹی سخت کرکے اندرونی سطح پر بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بیانات میں حکومتی اہلکا ر داعش کی پاکستان میں موجودگی سے مسلسل انکاری رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button