ایران

ملکی دفاع کے لئے تمام توانائیوں کااستعمال ضروری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے مفادات کے دفاع کے لئے، حتمی طور پر تمام توانائیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے ایران کے ٹی وی چینل ٹو کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دفاع مقدس کے ابتدائی برسوں میں دشمن، ایران کے سمندروں کے محاصرے کی فکر میں تھا کہا کہ دشمن کا مقصد و ہدف تیل کی برآمدات کو روکنا تھا اور اگر دشمن کی خواہش کے مطابق ایسا ہوجاتا، تو اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی لحاظ سے، جنگ جاری رکھنے کی توانائی نہیں رکھتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے اسی طرح تقریبا دو ہزار بحری جہازوں کے اسکواڈ اور 150 کے قریب جھڑپوں اور حالیہ برسوں میں ایران کی بحریہ کی جانب سے مختلف ملکوں کے 22 بحری جہازوں کو بحری قذاقوں سے آزاد کرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، بین الاقوامی سمندری علاقوں میں سرگرم طریقے سےموجود ہے۔ ایڈمرل سیّاری نے چین اور روس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کی مشترکہ مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے دوسرے ممالک بھی ایران کی بحریہ کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button