پاکستان

علامہ طاہرالقادری اور صاحبزادہ حامد رضا کیجانب سے علامہ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت

۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و ممتاز عالم دین علامہ نواز عرفانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہم اس دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں وفاقی دارالحکومت میں ایک رہنما کا قتل اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ تک نہ چل سکے، یہ کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،؟ آج عوام اور علماء محفوظ نہیں، دہشتگرد آزاد پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے اظہار تعزیت کی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے بھی علامہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں داعش کیلئے راہیں ہموار کی جا رہی ہیں، چند روز قبل کالعدم جماعتوں پر سے پابندی اٹھانا ثابت کرتا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر دہشتگردی اور فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button