ایران

داعش ایک ناسور ہے: جے یو آئی رہنما مولانا شیرانی

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا شیرانی نے کہا ہےکہ داعش کو ناسور قراردیا ہے ۔ مولانا شیرانی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی دعوت پر تکفیریت اور انتھا پسندی کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے قم تشریف لائے تھے۔ انہوں نے اس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملت مسلمہ کو ہمیشہ فرقہ واریت نے نقصان پہنچایا ہے اور مستبد قوتین مسلمانوں کو مختلف ناموں سے تقسیم کرکے فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔ مولانا شیرانی نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کو ملت مسلمہ کے خلاف گھناونی سازش کا حصہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور اس جیسی تنظیمیں اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔ مولانا شیرانی نے کہاکہ طاغوتی طاقتیں اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کےلئے دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کررہی ہیں جس سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔قابل ذکرہے تکفیری دہشتگرد گروہوں کو آل سعود کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button