مشرق وسطی

مصر، مظاہروں کی کال پر پانچ سلفی رہنما گرفتار

مصر کے سکیورٹی فورسز نے سلفی جماعت کی جانب سے فوج کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد پانچ سلفی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے فیس بک پیج پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ نصر میں ایک گھر پر چھاپے کے بعد ایک دہشتگرد گروہ کے پانچ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ افراد بغاوت کے سربراہ تھے اور انہوں نے جمعہ کے روز بغاوت، انتشار اور تشدد کے منصوبے تیار کر رکھے تھے۔ سلفی فرنٹ گروپ نے اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی ہے کہ اس کے پانچ رہنماؤں کو گرفتار کیا گيا ہے مگر اس نے احتجاج کی کال واپس نہیں لی ہے۔ واضح ہو کہ سلفی فرنٹ گروپ نے جمعہ کے دن تین سال قبل سکیورٹی فورسز اور مصری فوج کے ہاتھوں چالیس افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے تھے۔ سلفی فرنٹ کے مطابق اس مظاہرے کا مقصد مصر کی اسلامی شناخت کا اعلان کرنا، مغربی اور صیہونی تسلط کی مخالفت اور فوجی حکومت کو اقتدار سے باہر نکالنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button