نتن یاہو کی فرانس کو دھمکی، فلسطین کو تسلیم نہ کیا جائے
صہیونی حکومت کے وزیراعظم نے فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار ملک کے عنوان سے تسلیم کرنے کی بابت فرانس کو خبردار کیا ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامن نيتن ياہو نے اتوار کے روز کہا کہ فرانسسي پارليمان کي جانب سے فلسطين کو ايک مستقل ملک کے طور پر تسليم کرنا ايک خطرناک غلطي ہوگي۔ خيال رہے کہ فرانسسي پارليمان ميں سوشلسٹ ارکان پارليمان نے فلسطين کو ايک مستقل ملک کے طور پر تسليم کرنے کے ليے ايک بل پيش کيا ہے۔اس بل کے مطابق، فرانس کي پارليمان کو حکومت سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ خطے ميں کشيدگي کو کم کرنے کے ليے فلسطين کو ايک ملک کے طور پر تسليم کر لے۔ اٹھائيس نومبر کو يہ بل فرانس کي قومي پارليمان ميں پيش کيا جا سکتا ہے۔ سوئڈن يورپي يونين کا پہلا ايسا ملک ہے جس نے فلسطين کو ايک مستقل ملک کے طور پر تسليم کر ليا ہے۔ فلسطين کو تسليم کرنے کا مسئلہ يورپي يونين ميں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس يونين ميں اتحاد نہ ہونے کے باعث اس کے ارکان مستقل طور پر فيصلے کر رہے ہيں۔