پاکستان

پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے، عباس کمیلی

غلط مقدمات پردہشت گردی کی دفعات کے تحت انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں
کوٹ رادھا کشن میں عیسائی جوڑے کو جلانے والے شرپسند ہیں،حیدر آباد پریس کلب میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کےلئے جو قوانین نافذ کئے گئے ہیں پولیس کو ان میں بے پناہ اختیارات دیے گئے ہیں جن کا غلط اور ناجائز استعمال ہونا بھی شروع ہوگیا ہے، جن گرفتار شدگان پر جرم ثابت نہیں ہوپاتا ان ہی کو پولیس مار پیٹ کرکے بہت سارے مقدمات میں ملوث کردیتی ہے۔ انہیں غلط مقدمات قائم کرکے دہشت گردی کی دفعات کے تحت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ وہ برسوں بے گناہ ہونے کے باوجود جیل میں سزا بھگتے رہیں۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ شرپسندوں نے کوٹ رادھا کشن میں ایک عیسائی جوڑے کو توہین رسالت کے الزام میں زندہ جلادیا ، اسی طرح پنجاب میں توہین صحابہ کے الزام میں گرفتار شیعہ عزادار کو حوالات میں ہی جرم ثابت ہونے سے قبل کلہاڑی مارکر شہید کردیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button