سعودی عرب

مکہ و مدینہ میں ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ

سعودی عرب کی حکومت نے مکہ معظمہ اور ساحلی و اہم تجارتی شہر جدہ کے درمیان سات تیز رفتار ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے اور یہ ریل گاڑیاں ایک گھنٹے میں مکہ سے جدہ تک کا سفر طے کریں گی۔
سعودی عرب کی میڈیا کے مطابق مکہ کو مدینہ منورہ اور دوسرے شہروں کے ساتھ بھی ریلوے کے تیز رفتار نظام سے منسلک کر دیا جائے گا۔ مکہ اور مدینہ کے درمیان دو ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ ہے جب کہ مکہ اور ربیغ کے درمیان چار ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ یہ اعلان سعودی عرب کے ریلوے آرگنائزیشن کے صدر محمد السوائکت نے کیا ہے۔ ریل منصوبوں کو آگے بڑھانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے مکہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ریلوے آرگنائزیشن کے صدر محمد السوائکت نے کہا کہ ریل کا یہ منصوبہ سعودی شہریوں کو بڑی تعداد میں روزگار فراہم کرنے کا ایک بڑا آغاز ہو گا۔ انہوں نے بتایا ریل کے اس نظام کو چلانے کے لیے تین ہزار انٹھانوے افسروں اور کارکنوں کی ضرورت ہو گی جس میں 75 فیصد اہلکار سعودی عرب کے شہری ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button