پاکستان

طالبان ،القاعدہ اور داعش کی پشت پناہی وہ قوتیں کررہی ہیں جومسلمانوں کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دوسروں کی جنگ آج پاکستان کی جنگ بن چکی ہے ،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ضرب عضب آپریشن جاری رہنا چاہیے ،پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم اور پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمن و استحصالی قوتوں کا ہاتھ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پربھٹوکالونی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے حوالے سے عالمی رپورٹ میں پاکستان کو تیسرا نمبر قرار دینا مضحکہ خیز ہے ،دہشتگردوں کوپاکستان کی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے ،پوری قوم متحد ویکجا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں پاکستان کی حفاظت ہر قیمت پر کرینگے ،کالعدم تنظیموں کے نیٹ ور ک کو توڑنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے ،طالبان ،القاعدہ اور داعش کی پشت پناہی وہ قوتیں کررہی ہیں جومسلمانوں کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستان اسلام کا قلعہ مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے،انہوں کہا کہ اہلسنت بانیان پاکستان کی اولادہیں ، اس کی حفاظت و سلامتی کیلئے آج ان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگی ،انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتیں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اپنے شعور سے خاک میں ملادیں ،پاکستان ہماری پہچان شان اور آن ہے ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button