عراق

عراق کی فوج کو لاجیسٹک مدد کی ضرورت ہے عمار الحکیم

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے عراقی فوج کے لئے لاجیسٹک، فضائی اور انٹیلیجنس معلومات کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
براثا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے بغداد میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی کے ساتھ ملاقات میں عراق کی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ، دہشتگردوں کے خلاف عراق کی فوج کی حتمی کامیابی پر تاکید کی۔
عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے دفتر سے جاری بیان میں آیا ہے کہ سید عمّار حکیم نے دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ اکثر علاقوں کی آزادی میں فوج کی کامیابی اور دہشتگرد نیٹ ورکز کے مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس تمام کامیابیوں کے باوجود، عراق کی فوج کو لاجیسٹک، فضائی اور انٹیلیجنس معلومات کی فراہمی میں حمایت اور علاقائی امداد کی ضرورت ہے۔ فرانس کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنک میں اپنے ملک کی جانب سے عراق کی مدد و حمایت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button