عراق

عراق عوام کے قتل عام کا مزید سامان فراہم، داعش نے ’’سی فور‘‘ بم ٹیکنالوجی پر رسائی حاصل کر لی

عراقی عوام کے قتل عام کے لیے کار بم دھماکہ داعش کے پاس ایک اہم ہتھکنڈہ ہے جس کے بل بوتے پر داعش داعش باآسانی عراقی میں دھشت پھیلا کر مزید علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے سکتا ہے، حالیہ دنوں اس دھشتگرد ٹولے نے جدید ٹیکنالوجی کے تحت زیادہ مار کرنے والے بم بنانا شروع کر دئے ہیں جو عراقی فوج کی بلڈ پروف گاڑیوں کو بھی اسانی سے اڑا سکتے ہیں۔
داعش کے زیادہ تر عناصر صدام ملعون کی فوج کے کمانڈر ہیں اسی وجہ سے وہ دستی بم تیار کرنے اور انہیں زمین میں پنہان کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ بم بنانے میں دھماکہ خیز مواد کو استعمال کررہا ہے جو موصل اور تکریت پر قبضہ کرنے کے بعد اس کے ہاتھ لگا ہے۔
بعثی گروہ کے عناصر نے داعش کو بم فٹ کرنے کا ایک طریقہ یہ بتایا ہے کہ وہ زمین میں بم رکھتے ہوئے چند بموں کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھیں تاکہ ایک بم پھٹنے سے باقی والے بھی دھماکہ کریں جس کی وجہ سے بھاری مار کی جا سکے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button