پاکستان

حکومت داعش کی موجودگی سے انکار نہیں اس سے نمٹنے کے اقدامات کرے،الطاف حسین

شیعت نیوز: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت داعش کی مودگی سے انکار کرنے کے بجائے اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرے، الطاف حسین نے کہا کہ داعش کی پاکستان میں مختلف شہروں میں کی جانے والی چاکنگ اسکی موجودگی کا ثبوت ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے داعش کا طالبان سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش پاکستان کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے جو پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کچھ روز قبل داعش کی پاکستان میں موجودگی کا انکار کیا گیا تھا، انکا کہنا ہے کہ داعش نام کی کوئی تنظیم پاکستان میں موجود نہیں ہے، جبکہ اس برعکس کھلے عام پاکستان کے بڑے شہروں میں داعش کی وال چاکنگ مسلسل جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button