پاکستان

حضرت امام زین العابدین ع کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایاجائے گا

سیّد الشہداء حضرت امام حسین ع کے فرزند حضرت امام زین العابدین ع کا یوم شہادت 25 محرم الحرام کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے پانچون صوبوں ،آزاد کشمیر، قبائلی علاقہ جات  سمیت ملک بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائے گی۔ علماء و ذاکرین حضرت امام حسین ع کے فرزند حضرت امام زین العابدین ع کی سیرت و کردار اور شہادت پر روشنی ڈالیں گے۔ بعد از  مجالس عزا، علم ،ذوالجناح اور بڑے بڑے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر عزادار ماتم داری برپا بھی کریں گے ۔ حضرت امام زین العابدین ع، حضرت علی المرتضی ع کے پوتے اور حضرت امام حسین ع کے وہ فرزند تھے جو واقعہ کربلا میں شدیدبیمار ہونے کے باعث جنگ میں خیمہ نشین  تھے اور قید کر کے شام لائے گئے تھے۔ آپ ع کا نام نامی حضرت علی ابن الحسین ع جبکہ زین العابدین اور سیّد سجاد آپ کے مشہور القاب ہیں۔ امام زین العابدین ع 25محرم الحرام کو شہادت کے درجہ پر فائز ہو ئے آپ ع کی تدفین جنت البقیع ممدینہ میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button