مشرق وسطی

شام: حلب میں شامی فورس کی کاروائی داعش کے اسلحہ ڈپوتباہ۔

شام: العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی سکیورٹی فورس نے آج علی الصبح حلب شہر کے مشرق میں کفرناھانامی علاقےمیں دہشت گردتکفیری تنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے اسلحہ ڈپوکوتباہ کردیاہے۔
ذرائع کاکہناتھا شامی فورس نےاس کاروائی کومزیدتوسیع دیتے ہوئے ادھردمشق اورقلمون کے پہاڑوں میں موجودداعش کےمسلح دہشت گردوں پرحملے کیے جہاں ایک کمانڈر الکویتی جاسم الحربی سمیت درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں بعض دہشت گردوں کے جیبوں سے غیرملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button