مشرق وسطی

شام:دہشت گرد داعش نے ایزدی لڑکیوں کے بعد اب سنی لڑکیوں کو اسیر بنانا شروع کردیا

شیعت نیوز: العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الرقہ اوردیرالزورمیں دہشت گرد داعش نے اب سنی عورتوں کو اسیر بنان اشروع کیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا داعش نے اس سے پہلے بھی لڑکیوں کو شامی حکومت کے ساتھ تعلق کے شبہہ میں گرفتار کرانے کے بعد انہیں پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔
شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں داعش کی طرف سے اپنے دہشت گردوں کو اسیر لڑکیاں تقسیم کی گئیں تھیں،گزشتہ ماہ عراق سے گرفتار شدہ 300 ایزدی لڑکیوں کو جنگی جرائم کہہ کر یہاں لا کر ایک لڑکی 1000 امریکی ڈالر کےعوض فروخت کی گئیں جنہیں بعض اہل ثروت خرید کرلے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button