پاکستان

رائیونڈ دیوبندی اجتماع کے ذریعے داعش کے دہشت گرد پنجاب میں داخل ہوسکتے ہیں، خفیہ اداروں کی رپورٹ

لاہور میں داعش کے پوسٹرز اور وال چاکنگ نے پنجاب پولیس کو بھی پریشان کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے بعد شہر بھر میں مخبروں کو متحرک کردیا گیا ہے کہ وہ مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد پر نظر رکھیں اور فوری خبر دیں۔ اس حوالے سے خفیہ اداروں نے بھی ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان روزنامہ جہان پاکستان میں چھپنے والی خبر کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر آئی جی پنجاب نے کاؤنٹر ٹیررازم اور اسپیشل برانچ کو داعش کی سراغ رسانی کا خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔ اسپیشل برانچ یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ داعش کے پوسٹرز چھاپنے میں کون کون سے پرنٹنگ پریس ملوث ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے ۶ دیوبندی مدارس کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد داعش کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ دوسری جانب دیوبند مکتب کے رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے ذریعے داعش کے دہشت گردوں کے پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جو ۱۳ نومبر سے شروع ہورہا ہے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش کے دہشت گرد پنجاب میں اپنی کاروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button