پاکستان

شیعہ علماء کونسل کو حکومت میں شامل کرنے سے ہمیں سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک (شیعہ علماء کونسل) سمیت ایم کیو ایم، ق لیگ اور جمعیت علمائے اسلام کو حکومت میں شامل کرنے سے ہمیں سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ہم نے متحدہ قومی موومنٹ،مسلم لیگ ق، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اسلامی تحریک (شیعہ علماء کونسل) کو حکومت میں شامل کرنے پر مجبور ہوئے جس کی وجہ سے ہماری حکومت کا بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر منظر عام پر آیا ہے کہ جب گلگت بلتستان میں انتخابات قریب ہیں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں انتخابات لڑنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل نے 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔

نا خدائی ملی نا وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button