پاکستان

بندوق والے ڈرتے ہیں ایک نہتی لڑکی سے، شہلا رضا کو لشکر جھنگوی کی دھمکی

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو ملنے والے خط میں کالعدم سپاہ صحابہ کا عسکری ونگ لشکر جھنگوی نے انہیں قتل کرنے کے لئے ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کے مفتنی نعیم کے داماد کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے دھمکی آمیز خط متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں کو بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button