مقبوضہ فلسطین
صہیونی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر شدید تنقید
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی رکن نے صہیونی حکومت کے ساتھ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سیکیورٹی تعاون پر شدید تنقید کی ہے۔
غرب اردن مین تحریک حماس کے اعلی رکن حسین ابوکویک نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کا سیکیورٹی تعاون، صرف صہیونی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی سیکیورٹی کے تحفظ کا باعث بنےگا، اور یہ مکمل طور پر ناکام رہے گا۔
ابوکویک نے غرب اردن اور بیت المقدس میں جھڑپوں میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جوان، مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اور وہ اسی راہ کے ذریعے اپنے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
ابوکویک نے کہا کہ تحریک حماس، غاصب صہیونی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹی رہے گی اور فلسطینی کاز کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔