پاکستان

چوہدری نثار کی ہٹ دھرمی: واضح ثبوت ہونے کے باوجود داعش کی موجودگی کا انکار کردیا

شیعت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو پاکستان میں داعش کی موجودگی کو مسترد کردیا ہے۔
کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نام کی کسی تنظیم کا پاکستان میں موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعدد عسکریت پسند تنظیمیں ایسی ہیں جو سرحد کی دوسری جانب بھی سرگرم ہیں۔
یہ بیان بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی ایک خفیہ رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ملک کے اندر داعش کے اثررسوخ میں اضافے کا انتباہ کیا گیا تھا۔
اس خفیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ داعش نے ہنگو اور کرم ایجنسیوں میں دس سے بارہ ہزار افراد کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی اور خانیوال سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں داع کی حمایت میں وال چاکنگ بھی گزشتہ کچھ دنوں کے دوران دیکھنے میں آئی۔

واضع رہے کہ داعش کی پاکستان میں موجودگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن اسکے باوجود نواز حکومت کے وزیر کی جانب سے انکار حقائق سے منہ چھپانے کے متعرادف ہے، جبکہ اس بات کے بھی ثبوت موجود ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ کے حلقہ انتخاب میں بھی داعش کے جھنڈے آویزن نظر آئے ہیں، جبکہ دیگر نواز حکومت کی زیر اثر علاقوں میں ہی داعش کی وال چاکنگ اور پوسٹر چپساں کیئے گئے ہیں جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ نواز حکومت کے وزیر داعش کو اندورنی سپورٹ کررہے ہیں۔

چوہدری صاحب اگر داعش نامی کوئ تنظیم ملک میں نہیں تو یہ کیا مذاق ہے؟

IMG 4905

ISIS SHia news

ISIS Lahore

متعلقہ مضامین

Back to top button