سعودی عرب

سعودی عرب میں خواتین غیرسعودیوں سے شادی کرنے کوترجیح دیتیں ہیں۔رپورٹ

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب نیوز نے سعودی عرب کے خواتین کے حوالے سے ایک ریسرچ شائع کیا ہے جس کے مطابق سعودی خواتین کایہ کہنا ہے کہ وہ غیرسعودی افرادسے شادی کرنے کوترجیح دیتیں ہیں،ان میں سے اکثرکااس حوالے سے یہ کہناتھا کہ یہاں سعودی عرب میں طلاق کی نسبت زیادہ ہے دوسری بات یہ کہ یہاں کے مردحضرات ایک سے زائدشادی کرتے ہیں جوانہیں پسندنہیں ہے،اس کے علاوہ ان کامزیدیہ بھی کہناتھا کہ یہاں خواتین ہرحوالے سے مردوں کے مقابلے میں ایک لونڈی کی سی زندگی گزارہی ہوتیں ہیں۔
تحقیق کے مطابق سعودی خواتین کایہ بھی کہناتھا کہ سعودی عرب میں مردحضرات خواتین کوانسان کے دائرے میں شمارنہیں کرتے ہیں اس لئے وہ غیرسعودیوں سے شادیاں کرنے پرمجبورہیں۔
تحقیق کے مطابق مکہ،مدینہ،ریاض اورطائف میں یہ رجحان بڑی تیزی سے پھیل رہاہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس وقت سعودی عرب کے7لاکھ خواتین نے غیرسعودیوں سے شادیاں کرنے اطلاع ہےجووہاں موجود خواتین کی مجموعی تعدادکا10فیصدبنتاہے جن میں سے118خواتین پاکستانی مردوں کے عقدزواج میں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button