پاکستان

آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر وفا عباس اور انکے بھائی عمار 22 دن بعد رہا ہوگئے

راولپنڈی پولیس نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر وفا عباس اور ان کے بھائی عمار کو 22 دن بعد رہا کر دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے دونوں بھائیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا اور 22 دن تک دونوں بھائیوں کو ٹارچر کیا گیا۔ گرفتاریوں کیخلاف آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین نے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا تھا اور پنجاب حکومت کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر بےگناہ طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں زبردست احتجاج کیا جائیگا۔ جس پر انتظامیہ نے دونوں بھائیوں کو 22 دن بعد رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button