عراق

عراق میں دہشت گردداعش کے قبضے سے51ازدی لڑکیاں آزاد۔

السومریۃ ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردداعش کے ہاتھوں گرفتارشدہ51ازدی عورتوں اوربچوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے جبل سنجار فورس کے لیڈر العمیدآشتی کوجر نے السومریۃ ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عراق کے علاقےتلعفرکے جنوب میں واقع قصبہ زلوقہ میں دہشت گرد داعش کے ہاتھوں سے51کی تعدادمیں عورتوں اوربچوں کوآزاد کراکرحفاظت کے ساتھ صوبہ دھوک میں پہنچادیاہے۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ادھرحکومت کردستان کے ترجمان نوری عثمان نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں بھی200ازدیوں کوجن میں 130لڑکیاں شامل ہیں دہشت گردداعش کے قبضے سے چھڑانے میں کامیاب ہواہے۔
کہاجاتاہے دہشت گردداعش نےموصل کے مغرب میں سنجار کے مضافات سے ہزاروں ازدیوں کوگرفتارکیاتھا جن میں سینکڑوں لڑکیوں کی عصمت دری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button