عراق

عراق: داعش کے خلاف فوج کی کارروائی 143 دہشتگرد واصل جہنم

عراق کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں صوبے صلاح الدین کے شہر تکریب کے شمال میں داعش کے 143 دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عراق کی السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کی فوج نے عوامی فورسز کی حمایت کے ساتھ جمعرات کے دن شمالی تکریت کے بیجی میں نئے اور پرانے المالحہ علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیئے جانے کی کارروائی کے دوران 143 داعش دہشتگردوں کو ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
عراق کی وزارت دفاع نے وضاحت کی ہے کہ اس کارروائی میں العراقیہ کے نامہ نگار حیدر شکور اور چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صوبے صلاح الدین کے قبائلی عمائدین نے بھی عراق کی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی قدردانی کرتے ہوئے دیگر صوبوں میں داعش کے خلاف و‎سیع کارروائی کا مطالبہ کیا اور مسلح گروہوں کے ساتھ مقابلے اور بیجی کی آئل ریفائری کی حفاظت میں عراق کی فوج کے شجاعانہ کردار کو سراہا ہے۔
دوسری جانب عراق کے صدر فواد معصوم نے آج اربیل میں قومی آشتی کانفرنس میں کہا ہے کہ عراق کی حکومت حتمی طور پر تمام شعبوں میں حقیقی ڈیموکریسی پر عمل درآمد کرے تاکہ تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button